اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان کے پہلے خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کل صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے خلا کی جانب روانہ ہوں گے
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان کے پہلے خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کل صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے خلا کی جانب روانہ ہوں گے۔ بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ وہ تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔ ذیشان علی کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں۔ چین کے ساتھ یہ تاریخی خلائی سفر پاک چین دوستی کی نئی بلندیوں کا نشان ہے’ نہ صرف میرے بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے، خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے نے بہترین تربیت فراہم کی، چینی عملے کے ساتھ دوستی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے ‘ پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے کہا ہےکہ امید ہے یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ مشن بھی ہوں گے، چین پاکستان کے تعلقات اور دوستی کو مستقبل میں بڑھتادیکھ رہا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مشن میں ذیشان علی نہیں پاکستان جارہا ہے اور پاکستان کی نمائندگی اورفخر تمہارے سر ہے ‘پاکستانی خلا باز تقریباً ایک ہفتہ خلائی اسٹیشن پر قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے