LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ چکلالہ انسپکٹر طارق گوندل کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ چکلالہ انسپکٹر طارق گوندل کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، شراب کی بھٹی پر چھاپہ، 100 لیٹر شراب، 3 بوتل شراب،خالی بوتلوں سمیت پیکنگ کا دیگر سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 100 لیٹر شراب، 3 بوتل شراب،خالی بوتلوں سمیت پیکنگ کا دیگر سامان برآمد کر لیا، متن مقدمہ کے مطابق چکلالہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ملزم اپنے گھر میں شراب کشید کرکے فروخت کرتا ہے، تھانہ چکلالہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، شراب،خالی بوتلیں اور پیکنگ کا سامان قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

X