اسلام آباد (سہ پہر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار، 10 لاکھ روپے برآمد کرکے متاثرہ شہری کو واپس کر دیے گئے۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہری سے فراڈ کرنے والے ملزم ماجد حسین کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے مبینہ طور پر شکایت کنندہ کے بھتیجے کو برطانیہ ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 34 ہزار برطانوی پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے تھے۔
ملزم کی جانب سے 25 ہزار 500 برطانوی پاؤنڈ واپس کیے گئے، تاہم باقی 8 ہزار 500 برطانوی پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے کی رقم متاثرہ شہری کو واپس نہیں کی گئی تھی۔
بعد ازاں ایف آئی اے ٹیم نے 10 لاکھ روپے برآمد کرکے متاثرہ شہری کے حوالے کر دیے۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 330/2026 درج ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر بیرون ملک ملازمت اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی سے بچانے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔.