LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی — 25 کروڑ روپے کے مبینہ امیگریشن فراڈ میں ملوث دی ٹائمز امیگریشن کے دو مالکان گرفتار

اسلام آباد (سہ پہر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی — 25 کروڑ روپے کے مبینہ امیگریشن فراڈ میں ملوث دی ٹائمز امیگریشن کے دو مالکان گرفتار ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر مبینہ مالی فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دی ٹائمز امیگریشن / دی ٹائمز گروپ / دی ٹائمز انٹرپرائزز کے دو مالکان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں وجاہت حسین (برانچ منیجر / مالک) اور زوہیب الرحمٰن (شریک مالک) شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ایک منظم امیگریشن فراڈ نیٹ ورک کا حصہ تھے، جس کا مرکزی ایجنٹ جہانزیب اکرم عرف جنید بٹ بتایا جاتا ہے۔

کیس میں سعودی عرب میں ملازمت اور امیگریشن کے مواقع فراہم کرنے کے نام پر متعدد شہریوں سے مبینہ دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے۔ فراڈ کی مجموعی مالیت تقریباً 25 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

ملزمان کو ایف آئی آر نمبر 269/2025 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر ویزا فراڈ اور شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے نام پر لوٹنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

**ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کے ساتھ امیگریشن اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر ہونے والے فراڈ کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔**

X