اسلام آباد (سہ پہر) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں نجی سکول کے بچوں کے لیے ابتدائی طبی امداد اور ذاتی حفاظت کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں نجی سکول کے بچوں کے لیے ابتدائی طبی امداد اور ذاتی حفاظت کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد بچوں میں حفاظتی شعور اجاگر کرنا، انہیں بنیادی زندگی بچانے کی مہارتوں سے روشناس کروانا اور ہنگامی حالات میں مؤثر انداز میں ردعمل دینے کے قابل بنانا تھا۔آگاہی سیشن کے دوران بچوں کو بتایا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد کس طرح فراہم کی جا سکتی ہے اور بروقت مدد کس طرح کسی کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہیں اپنی ذاتی حفاظت، خطرات کی بروقت شناخت اور کسی مشکل صورتحال میں محفوظ رہنے کے مؤثر طریقوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں گھبرانے کے بجائے سمجھ داری اور اعتماد کے ساتھ کام لیں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر متعلقہ ذمہ داران سے مدد حاصل کریں۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس نوعیت کی آگاہی سرگرمیوں کا مقصد بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے، ان کی حفاظت سے متعلق شعور کو فروغ دینے اور انہیں روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی ہنگامی صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔




