اسلام آباد (سہ پہر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز اسلام آباد محمد جواد طارق نے 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران اور سول سروسز اکیڈمی لاہور کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی
اسلام آباد (سہ پہر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز اسلام آباد محمد جواد طارق نے 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران اور سول سروسز اکیڈمی لاہور کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے زیرِ تربیت افسران کو اسلام آباد پولیس کے پیشہ ورانہ فرائض، ذمہ داریوں اور مختلف امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، عوام کی خدمت اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔انہوں نے پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں، ادارہ جاتی ذمہ داریوں اور شہریوں کو مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر زیرِ تربیت افسران کو اسلام آباد پولیس کے عملی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ملاقات کا مقصد زیرِ تربیت افسران کو اسلام آباد پولیس کے کردار، ذمہ داریوں اور عوامی خدمت کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا، تاکہ وہ پولیسنگ کے عملی پہلوؤں اور امن و امان کے قیام میں پولیس کے کردار کو بہتر طور پر سمجھ سکیں،


