LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) وارث خان پولیس کی کارروائی، گرین بس، میٹرو بس اور دیگر رش والے مقامات پر چوری کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (سہ پہر) وارث خان پولیس کی کارروائی، گرین بس، میٹرو بس اور دیگر رش والے مقامات پر چوری کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار، 11 مسروقہ موبائل فون اور مسروقہ رقم 1 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد، گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہیں، ملزمان جیب تراشی کرتے اور پرس وغیرہ سے قیمتی اشیاء چراتے تھے، تھانہ وارث خان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل

X