راولپنڈی (سہ پہر) پولیس نے منشیات کے خلاف موثر کاروائیوں میں 12 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 17 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،
راولپنڈی (سہ پہر) پولیس نے منشیات کے خلاف موثر کاروائیوں میں 12 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 17 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی، تفصیلات کے مطابق تھانہ گجرخان پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے1 کلو 300 گرام چرس برآمد کی، تھانہ وارث خان پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 3 کلو 260 گرام چرس برآمد کی, تھانہ ریس کورس پولیس نے 2 منشیات فروشوں کی گرفتار کر کے 3 کلو 240 گرام چرس برآمد کی, تھانہ پیرودھائی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے دو کلو 450 گرام چرس برآمد کی، تھانہ کلر سیداں پولیس نے 1 منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1 کلو 700 گرام چرس برامد کی، تھانہ مندرہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 630 گرام جرس برآمد کی، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔۔