LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن۔تین منظم گروہوں کے 06ملزمان گرفتار۔قبضہ مافیا، موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 5 موٹر سائیکل، 5موبائل فون، 2کلاشنکوفیں، ایک پستول اور ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھانہ نیلور، تھانہ ترنول اور تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کے دوران زمینوں پر قبضے، موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کی وارداتوں میں ملوث تین منظم گروہوں کے 06ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 5موٹر سائیکل،5موبائل فون، 2کلاشنکوفیں، ایک پستول اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ زمینوں پر غیر قانونی قبضے میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں، شہریوں کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کسی کو بھی شہریوں کی جان و مال اور املاک سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہاہے

X