اسلام آباد (سہ پہر) کلفہ: مرغی خانہ کے لئے جادوئی صحت بخش
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان میں مرغبانی روز افزوں اہمیت حاصل کرتا شعبہ، جہاں بڑے پیمانے پر ، گوشت اور انڈوں کی صورت میں عوامی غذائی ضروریات پورا کر رہا ہے۔ خود فارم میں گرمی، حبس، فضلہ کی جان لیوا گیسوں اور گرد و غبار سے چوزوں کی تلفی اور دیگر مہلک مسائل کا شکار ہو رہا ہے۔ لاھور گرد و نواح میں چھوٹے مرغی خانوں سے لئے گئے سیمپل پر لیبارٹری تجزیے سے 80 فیصد چوزے شدید کٹھن اور دباؤ (OXIDATIVE STRESS) کا شکار پائے گئے جو کہ خلیاتی اور جینیاتی خرابی کرتے ہوئے ان کی نشوونما اور جوان ہونے میں رکاوٹ، کمزور جسمانی صورت اور بڑے پیمانے پر اموات کا سبب بنتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے فارم کے مالکان مہنگے داموں درآمدہ مصنوعی وٹامن مکسچر (اینٹی آکسیڈنٹ) استعمال کرتے ہیں۔
خوش قسمتی سے ہمارے ھاں وافر مقدار میں پیدا ہونے والی جنگلی بوٹی، کلفہ، اس کا ارزاں حل ہو سکتی ہے۔ لیبارٹری تجزیہ کے مطابق کلفہ اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن A، C، E اور گلوٹاتھائیون سے مالا مال پایا گیا ہے۔ کلفہ کا سفوف رات بھر چونے کی آمیزش والے پانی میں بھگونے سے تمام مضر صحت اجزاء تلف ہو جاتے ہیں۔ پھر یہ کلفہ “ہر بل میل” عمومی پولٹری فیڈ میں بطور سپلیمنٹ استعمال ہو سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز لاھور میں مندرجہ بالا مرغی خانوں گھٹن زدہ چوزوں پر تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ کلفہ سے تیار کردہ “ہربل میل” سے چوزے صحت مند ہو گئے۔ عمومی پولٹری فیڈ میں، مرغی خانوں کے روٹین کے مطابق درآمدہ اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن مکسچر کے اضافہ سے، ایک گروپ کے مقابلہ میں 1، 5 اور 7 فیصد کلفہ ہربل میل والے تجرباتی گروپوں کے لیبارٹری نتائج سے پتہ چلا کہ 5 فیصد ہر بل میل والے چوزے اسی طرح صحت یاب ہوئے جیسے درآمدہ اینٹی آکسیڈنٹ والے۔ جب کہ 1 فیصد والے صحتیاب نہیں ہوئے، اور 7 فیصد والوں میں کوئی خاص اضافی فائدہ نہیں ہوا۔ ان تجربات سے ثابت ہوا کہ 5 فیصد ہربل میل، عمومی خوراک میں اضافہ سے، مہنگے/مصنوعی وٹامن مکسچر کی درآمد سے نجات مل سکتی ہے۔
مرغی خانہ مالکان کے لیے اس بڑے فائدہ میں: 1: مفت اینٹی آکسیڈنٹ سےخوراک کے اخراجات میں کمی۔ 2: بہت سا زر مبادلہ بچانے میں مدد۔ 3: قدرتی نباتاتی اینٹی آکسیڈنٹ سے صاف ستھرا، باقی رہنے والے مصنوعی اجزاء سے پاک گوشت۔ 4: ایک مقامی خود رو پودے کا نفع بخش استعمال۔
مرغی خانہ مالکان کے لئے ضروری ہے کہ اس کے فائدی بخش استعمال سے متعلق ضروری ہدایات یعنی کلفہ سفوف چونے والے پانی میں رات بھر بھگونے پر ضرور عمل کریں۔ اگر مزید وضاحت کیلئے مشورہ درکار ھو تو، یونیورسٹی کے شعبہ بائیو کیمسٹری/بائیوٹیکنالوجی سے بلا جھجک رابطہ کر سکتے ہیں۔
سلطان محمود پی ایچ ڈی سکالر، ڈاکٹر راحت نصیر، پروجیکٹ سپروائزر۔ ڈاکٹر سید قاسم رضا سینئر ممبر UVAS لاھور۔

سلطان محمود پی ایچ ڈی سکالر,
ڈاکٹر راحت نصیر سپروائزر, ڈاکٹر سید قاسم رضا میجر ممبر.