راولپنڈی (سہ پہر) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
راولپنڈی (سہ پہر) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ،ایس ایس پی آپریشنز ،ایس پی انویسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر ،ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس پی سکیورٹی ڈویژنل ،ایس پیز، ڈی پی اوز ایس، ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت سی پی او ڈاکٹر سردار ریاض گل نے میٹنگ کے دوران جرائم کے خلاف پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ کسی شہری کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا ظلم کرنے والے کی جگہ حوالات اور جیل میں ہے ضلع بھر میں کسی جگہ جوئے اور فحاشی کے اڈوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا کسی شہری کے ساتھ واردات کو اپنے ساتھ ہونے والی واردات سمجھیں۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مقدمات کی بروقت لانچنگ کو یقینی بنائیں تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں اور مقدمات کے اندراج کو ٹائم لائنز کے اندر یقینی بنایا جائے منشیات کے ناسور کے خلاف مکمل خاتمے کے لیے بھرپور کاروائیاں کی جائیں فرائض سے غفلت بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام اولین ترجیحات ہیں

