LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) 1876ء کے ڈرامہ ایکٹ کی منسوخی اور ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنس بل 2026ء کی منظوری وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب میڈم عظمی بخاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – پیر سید سہیل بخاری سینئر ترین کلچرل ایونٹ آرگنائزر و کالم –

اسلام آباد (سہ پہر) سینئر ترین کلچرل ایونٹ آرگنائزر و کالم پیرسیدسہیل بخاری چئیرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی نے وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب میڈم عظمی بخاری کو 1876ء ڈرامہ ایکٹ کی منسوخی اور ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنس بل 2026ء کی منظوری پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کی منظوری سے فیملی اور معیاری تھیٹرز کو فروغ ملے گا اور سٹیج ڈانس مافیا سے جان چھوٹ جائے گی – پیر سید سہیل بخاری نے مزید کہا کہ ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنس بل 2026ء وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ایک انقلابی کاوش ہے جسے وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب میڈم عظمی بخاری ، سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب ، محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ( پکار ) انکی ٹیم نے دن رات کی کاوش سے ایک مکمل بل پیش کیا ہے – اس بل سے تھیٹرز معیاری اور روشن ثقافتی مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے –

X