راولپنڈی (سہ پہر) راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں پولیس نے الیکٹرک سگریٹ اور ویپ سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
راولپنڈی (سہ پہر) راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں پولیس نے الیکٹرک سگریٹ اور ویپ سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 21 الیکٹرک سگریٹس، 322 فلیورز اور لیکوڈ سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
وی او (VO)
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ویپ اور منشیات کے استعمال کے نقصانات سے متعلق تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر میں بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں آگاہی واکس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویپ اور منشیات نوجوان نسل کی زندگیوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں اس ناسور سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ویپ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔