وہاڑی (سہ پہر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی نتاشا دولتانہ نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے اہم ملاقات کی
وہاڑی (سہ پہر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی نتاشا دولتانہ نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوا۔ نتاشا دولتانہ نے اس ملاقات کو اپنے لیے باعثِ اعزاز اور یادگار تجربہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم انور ابراہیم کی قیادت، وژن اور ملائیشیا کی ترقی کے لیے ان کے عزم کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔نتاشا دولتانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم انور ابراہیم جیسی مدبر اور باصلاحیت شخصیت سے ملاقات ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ ان کی قیادت، وژن اور ملکی ترقی کے لیے کاوشیں نہایت متاثر کن ہیں اور ان کی جدوجہد سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔اس موقع پر نتاشا دولتانہ نے ایشیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ملاقات بھی کی اور اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ خواتین محض پارلیمنٹیرینز نہیں بلکہ اپنی اپنی جگہ غیر معمولی صلاحیتوں اور مضبوط عزم کی حامل شخصیات ہیں۔ ہر مسکراہٹ کے پیچھے ایک کہانی، ہر کہانی کے پیچھے ایک جدوجہد اور ہر جدوجہد کے پیچھے ایسی خاتون موجود ہے جس نے ہمت نہ ہارنے کا عزم کیا۔ انہوں نے ایشیائی خواتین رہنماؤں کے ساتھ اس پلیٹ فارم پر موجودگی کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا۔مزید کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی روابط خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

رکن اسمبلی نتاشا دولتانہ ملائشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ملاقات کر رہی ہیں دوسری طرف مختلف ممالک کی خواتین پارلیمنٹرینز کے ساتھ انتہائ خوشگوار گروپ فوٹو