کراچی (سہ پہر) گرین لائن بس ٹرمینل کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد
کراچی (سہ پہر) کراچی ویسٹ، تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے گرین لائن بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث ملزم اسد خان ولد مقصود کو گرفتار کر لیاایس ایس پی ویسٹ کے مطابق موصولہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو گرین لائن بس ٹرمینل کے قریب شہری سے واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےگرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہےپولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جن میں مقدمہ الزام نمبر 363/2022، دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان، تھانہ سعود آباد۔مقدمہ الزام نمبر 1170/2026، دفعہ 23(i)(A) سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ زمان ٹاؤن۔ترجمان: طارق الٰہی مستوئی
