راولپنڈی (سہ پہر) میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن
راولپنڈی (سہ پہر) میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات)، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ہمارے شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ ان کی بہادری، لگن اور مادرِ وطن کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ باعثِ فخر رہے گی