LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یارخان (سہ پہر) صادق آباد کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سلمان قیوم شیخ کے عملی اقدامات جاری

رحیم یارخان (سہ پہر) اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد سلمان قیوم شیخ شہر میں صفائی ستھرائی، بیوٹیفکیشن، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے متحرک ہیں۔

حالیہ دنوں میں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج لائنوں کی صفائی، ونچنگ مشین کے استعمال اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے، ریٹ لسٹوں کی جانچ پڑتال اور انسدادِ ڈینگی اقدامات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

سلمان قیوم شیخ نے متعلقہ عملے کو صفائی کے نظام میں بہتری لانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

شہر کی بہتری کے لیے ان اقدامات کا تسلسل صادق آباد کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

X