LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ہم نے ہمیشہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد (سہ پہر) ہم نے ہمیشہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی محفلِ میلاد النبی ؐ مورخہ 29 اکتوبر بروز جمعرات مرکزی چیئرمین آفس میں منعقد کی جائے گی۔

سی ڈی اے مزدوریونین کی جنرل باڈی کا اجلاس،پلاٹوں کی الاٹمنٹ، مختلف شعبہ جات کی نجکاری، زیرِ التواء ترقیوں، چارٹر آف ڈیمانڈ پر پیش رفت سمیت انٹرنل الیکشن کی منظوری۔سی ڈی اے مزدور یونین کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس مرکزی چیئرمین آفس کمپلیکس میں اورنگزیب خان کی زیرِ صدارت منعقد ہواجس میں ملازمین کو درپیش مسائل، پلاٹوں کی الاٹمنٹ، مختلف شعبہ جات کی نجکاری، زیرِ التواء ترقیوں، چارٹر آف ڈیمانڈ پر پیش رفت اور منظور شدہ مطالبات پر عمل درآمد سمیت اہم تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، سرپرستِ اعلیٰ حاجی صابر، مزدور رہنماء صوفی محمود علی، سردار نسیم ممتاز، اظہار عباسی، سید مقبول شاہ، اظہر خان تنولی، چوہدری واجد گجر، چوہدری زاہد، صفدر عباسی، چوہدری انور، وقار خان، ساجد رشید، زاہد بھٹی، ملک دلشاد، وارث دلیپ، چوہدری شہزاد اختر، راجہ رحیم نواز، ارشاد گجر، ملک اشرف اعوان، راجہ غلام مرتضیٰ، سردار جاوید، سید ارشاد شاہ اور امتیاز عباسی سمیت سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان، باڈی ممبران اور سی ڈی اے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملازمین کے جائز حقوق کے حصول کے لیے قانونی اور تنظیمی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات کی نجکاری سے متعلق امور، ملازمین کی ترقیوں کے لیے زیرِ التواء سمریوں، چارٹر آف ڈیمانڈ پر ہونے والی پیش رفت اور پہلے سے منظور شدہ مطالبات پر عمل درآمد کی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محفلِ میلاد النبی ؐ مورخہ 29 اکتوبر بروز جمعرات مرکزی چیئرمین آفس میں عقیدت و احترام اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی جائے گی اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جس نے اپنے مختلف ادوار میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور ادارے میں ملازمین کی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں جس کی بدولت آج ادارے کے ملازمین مختلف مراعات سے مستفید ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مزدور یونین نے ان ملازمین کے لیے بھی ترقی کے راستے ہموار کیے جن کی لائن آف پروموشن موجود نہیں تھی۔ مزدوریونین کی کوششوں سے ان ملازمین کے لیے لائن آف پروموشن بنوائی گئی اور ترقی کے حصول میں حائل تعلیمی شرط ختم کروائی گئی جس کے نتیجے میں ادارے کے سینکڑوں ملازمین کی ترقیوں کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقی، ان کے معاشی تحفظ اور پیشہ ورانہ بہتری کے لیے یونین اپنی جدوجہد آئندہ بھی جاری رکھے گی۔چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ملازمین کی بیٹیوں کی شادی کے لیے دی جانے والی گرانٹ دو لاکھ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے کروادی ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا اور یہ اقدام ملازمین کو درپیش معاشی مشکلات کم کرنے اور انہیں مالی سہولت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ملازمین کے پلاٹوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ مزدور یونین نے اپنے حق کے حصول کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے اور توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے اس مقدمے کو ایک دوسرے مقدمے کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے اگلی سماعت 29 اکتوبر مقرر کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قانونی کارروائی کے نتیجے میں ملازمین کو ان کے حقوق ملیں گے اور یونین اپنے پلیٹ فارم سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سمیت دیگر دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کی موجودہ مدت کے دو سال مکمل ہونے پر نئے انٹرنل الیکشن کی منظوری بھی حاصل کی گئی۔ اس سلسلے میں شرکاء نے ہاتھ کھڑے کرکے الیکشن کی منظوری دی اور نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ تنظیمی عمل کے تسلسل سے مزدور یونین مزید فعال ہوگی اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی جدوجہد کو تقویت ملے گی۔اجلاس کے اختتام پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین کے خالو، علی رضا بلتی کی بہن، راجہ نوید احمد کے بھائی اور راجہ عبدالجبار کے بھانجے اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

X