اسلام آباد (سہ پہر) شہر کے مختلف علاقوں میں قتل، راہزنی، سرقہ اور موٹر سائیکل چوری کے چار واقعات
اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قتل سمیت راہزنی، سرقہ اور موٹر سائیکل چوری کے چار الگ الگ واقعات تھانہ لوئی بیر کے علاقے میں قتل کی واردات رپورٹ ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تھانہ کرال کے علاقے میں مسلح افراد نے ایک شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔ واقعے میں شہری سے نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں سرقہ کی واردات پیش آئی جس میں نامعلوم افراد نے ایک شہری سے قیمتی سامان، موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کھنہ پولیس کے علاقوں سے شہریوں کی مجموعی طور پر چار موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔