اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت سٹی زون کے افسران کا اہم اجلاس، انسدادِ جرائم کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت سٹی زون کے افسران کا انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے، علاقے میں مؤثر پٹرولنگ یقینی بنانے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے انہیں بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھیں۔