LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پہلے ٹی 20 میں پاکستان کی سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست

اسلام آباد (سہ پہر) پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے جمعے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان نے 183 رنز کا ہدف 19 ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے لاہیرو اودارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور ان کی بیٹنگ کی بدولت سری لنکا بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوئے۔اس کے علاوہ کامندو مینڈس نے 18 گیندوں پر 23 رنز اور داسن شناکا نے 15 گیندوں پر 18 رنز بنائے جب کہ دیگر 7 بلے باز ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عمران رندھاوا نے 21 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ شاداب خان، صائم ایوب اور رضااللہ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

اس طرح سری لنکا نے اپنی اننگز کا اختتام مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز پر کیا، جس میں اضافی رنز کی تعداد 29 رہی۔ پاکستانی بولرز نے 18 وائیڈ اور ایک نو بال بھی کی

X