اسلام آباد (سہ پہر) سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ساجد بیگ نے جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے
اسلام آباد (سہ پہر) سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ساجد بیگ نے جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے’ اس وقت تقریباً 8 ہزار قیدی موجود ہیں، گنجائش سے زائد قیدیوں کی تعداد مسئلہ ہے’انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی تعداد کے مسئلے پر حکومت غور کررہی ہے، اسلام آباد میں نئی جیل کی تعمیر سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا آدھا بوجھ کم ہو جائے گا’ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ قیدیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا، جوڈیشل افسران باقاعدگی سے اڈیالہ جیل کا دورہ کرتے ہیں، جیل میں 6 مرد اور ایک خاتوں ڈاکٹر تعینات ہیں، جیل میں ای سی جی، الٹراساؤنڈ، ڈینٹل اور دیگر طبی سہولیات دستیاب ہیں’ ساجد بیگ کے مطابق اڈیالہ جیل میں دستیاب طبی سہولیات شاید قیدیوں کو جیل سے باہر بھی میسر نہ ہوں، یہاں ایچ آئی وی کے تقریباً 100 کیسز ہیں، ایچ آئی وی کے بیشتر کیسز قیدی جیل میں داخلے سے پہلے ہی ساتھ لاتے ہیں