LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (سہ پہر) جے پی ایم سی میں ریبیز سے آگاہی اور کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

کراچی (سہ پہر) کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں ریبیز سے آگاہی اور کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کے حوالے سے ایک اہم آگاہی سیشن کامیابی سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد عوام اور مریضوں کو کتے کے کاٹنے سے بچاؤ، بروقت طبی امداد اور مناسب علاج کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھاتقریب میں وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، سیکریٹری صحت سندھ طاہر حسین سانگی، رکن قومی اسمبلی محترمہ شرمیلا فاروقی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سربراہ شعبہ ایمرجنسی ڈاکٹر سلیمان، اے ڈی ایم ڈاکٹر صدام صالح، چیئرمین پی اے ایف پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، ڈین میڈیسن ڈاکٹر حلیمہ یاسمین، پرنسپل جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عنبرین عثمانی سمیت سینئر فیکلٹی، انتظامی افسران، کنسلٹنٹس، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز، طلبہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی آگاہی سیشن کے دوران شرکاء اور عوام کو بتایا گیا کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں زخم کو فوری طور پر صابن اور بہتے ہوئے پانی سے اچھی طرح دھونا چاہیےزخم پر مرچ، تیل یا کسی بھی قسم کی گھریلو چیز لگانے سے گریز کیا جائے اور بغیر کسی تاخیر کے قریبی اسپتال پہنچ کر ڈاکٹر سے معائنہ کروایا جائےماہرین نے واضح کیا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین اور دیگر ضروری طبی علاج بروقت کروانا انتہائی اہم ہے، کیونکہ بروقت طبی امداد سے ریبیز جیسے مہلک مرض سے بچاؤ ممکن ہے یہ آگاہی پروگرام پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر کی ہدایت پر ڈاکٹر سلیمان اور شعبہ ایمرجنسی کی ٹیم کی رہنمائی اور تعاون سے منعقد کیا گیاجے پی ایم سی کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی آگاہی اور تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، کیونکہ بروقت احتیاط، فوری طبی امداد اور مناسب علاج کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

X