راولپنڈی (سہ پہر) این سی سی آئی اے راولپنڈی کا سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
راولپنڈی (سہ پہر) این سی سی آئی اے راولپنڈی کا سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
کمرشل مارکیٹ میں قائم کال سینٹر پر چھاپہ، مجموعی طور پر 61 افراد گرفتار، ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی
کارروائی میں 71 موبائل فونز اور 155 لیپ ٹاپس برآمد، ترجمان این سی سی آئی اے
ملزمان فارن لون ریکوری سکیم کے ذریعے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث، شہریوں کو دھمکا کر رقوم بٹورے تھے،ترجمان
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری، ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی
غیر قانونی کال سینٹرز ملک کی ساکھ کے لیے خطرہ ہیں ،ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی
این سی سی آئی اے کا سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان،ترجمان
شہری سائبر جرم کی اطلاع ہیلپ لائن 1799 پر دیں یا قریبی سرکل میں رپورٹ کریں