LOADING

Type to search

Uncategorized

راولپنڈی (سہ پہر) راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 06 افراد کو حراست میں لے کر 02 کلو سے زائد چرس، 25 لیٹر

راولپنڈی (سہ پہر) راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 06 افراد کو حراست میں لے کر 02 کلو سے زائد چرس، 25 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 2 کلو 350 گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 15 لیٹر شراب برآمد کی، چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا، نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

X