اسلام آباد (سہ پہر) راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد پولیس نے گذشتہ ہفتہ بوری بند لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا
اسلام آباد (سہ پہر) راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد پولیس نے گذشتہ ہفتہ بوری بند لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا، پولیس نے واردات کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، دوران تفتیش تینوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مقتول کے قریبی دوست تھے، ملزمان نے ذاتی رنجش و لالچ میں آ کر مقتول کامران کو قتل کیا، واردات سے قبل ملزمان نے منصوبہ بندی سے مقتول کو گھر بلایا ملکر ہاتھ پاؤں باندھے اور مقتول کو پھندہ دے کر قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو کچے راستے میں پھینک دیا، نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو شامل تفتیش کیا تو ملزمان نے قتل کی واردات کا انکشاف کر لیا ،