LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد/کوئٹہ (سہ پہر) چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے

اسلام آباد/کوئٹہ (سہ پہر) چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے’ دھماکا قدر شدید تھا کہ اس کی گونج سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، دھماکے سے ٹرین کو اور قریب کھڑی 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا’ دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا ‘ سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ’ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا’ 20 سے زائد زخمیوں کو سول سنڈیمن اسپتال منتقل کیاگیا’ معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ چمن پھاٹک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، دھماکے کے شہداء میں ایف سی کے 3 جوان بھی شامل ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والی متعدد خواتین اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے’ شاہد رند کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے، عوامی مقامات کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے

X