اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی پولیس اور سی ڈی اے روایتی نا اہلی شہری کا لاکھوں کا نقصان
اسلام آباد (سہ پہر) سی ڈی اے کے شعبہ سینٹشن ڈیپارٹمنٹ کے خاکروب شہزاد مسیح’ اور علاقہ انسپکٹر غفور کی نا اہلی کی وجہ سیکٹر آئی نائن اسلام آباد میں رہائشی بلاک نمبر 10 کے گیراج میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی آگ کی شدت نے چند لمحوں میں گیراج میں کھڑی قیمتی گاڑیاں اور موٹر سائیکل جلا کر رکھ کر دئیے
19 مئی کو دن میں خاکروب نے صفائی کے بعد گیراج کے قریب ملبے کو آگ لگائی جس دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کر لی بلاک نمبر 10 کے رہایشی ابرار یوسفزئی نے بتایا پہلے بھی متعدد بار ہم خاکروب کو منع کر چکے ہیں اور سینٹشن کے انسپکٹر کو بار ہا دفعہ شکایات کی
کے ملبے کو آگ لگانے سے ماحول خراب ہوتا ہے اور کسی نقصان کا اندیشہ ہے
لیکن سی ڈی اے انسپکٹر غفور اور خاکروب شہزاد مسیح نے جان بوجھ کر یہ نقصان کیا
اداروں کی ستم ظریفی یہاں ختم نہیں 19 مئی کا آگ لگانے بعد تھانہ آئی نائن میں ابرار یوسفزئی نے آگ لگنے کے بعد واقع درخواست جمع کروائی لیکن تھانہ کی پولیس روایتی نااہلی پر اتر آئی اور ساہل کو چکر پہ چکر لگواتے ہوئے چھ دن گزرنے کے بعد بھی صرف جھوٹی تسلی اور کل آنا کہ کر بھگا دیا جاتا ہے
ساہل نے جب متعلقہ افسر سے پوچھا کے اس میں کیا رکاوٹ ہے تو جواب ملا ہمیں اور بھی بڑے کام ہوتے ہیں آپ ائی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں چلے جائیں وہاں آپ کی درخواست بھیج دی ہیں
اور تھانہ آئی نائن کے آئی ٹی روم سے دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ آج چھ روز گزرنے کے بعد بھی ان کے پاس کوئی درخواست نہیں آئی
متاثرہ شخص ابرار یوسفزئی نے چیرمین سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر کا اندراج ہو سکے اور انصاف کے تقاضے پورے کیا جا سکے




