LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) حکومتِ پاکستان، کابینہ ڈویژن کی ہدایات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے آج مورخہ 21 مئی 2026ء کو اکادمی ادبیات پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) حکومتِ پاکستان، کابینہ ڈویژن کی ہدایات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے آج مورخہ 21 مئی 2026ء کو اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد کی مرکزی عمارت میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں چیئرپرسن اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر نجیبہ عارف کی سربراہی میں اکادمی کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔ اس موقعے پر اکادمی کے دورے پر آئے ہوئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر ڈاکٹر شیراز دستی کی سربراہی میں 35 طلبہ پر مشتمل وفد نے بھی شرکت کی۔تقریب حکومتی ہدایات کے مطابق سادگی کے ساتھ منعقد کی گئی، جس میں قومی پرچم لہرایا گیا اور دونوں ممالک کی ترقی، خوش حالی اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔اس موقع پر شرکا نے پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی سفارتی تعلقات، باہمی دوستی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا

X