LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی عزم کےساتھ جاری رہے گی

راولپنڈی (سہ پہر) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی عزم کےساتھ جاری رہے گی’ ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو میں پاک فوج کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کےلیے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا’ فیلڈ مارشل نے شہداء کے اہلِخانہ کی ثابت قدمی، وقار اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی بے مثال قربانیوں اور وطن سے لازوال وابستگی کو سراہا’ فیلڈ مارشل نے شہداء کے اہلِ خانہ، افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا ، آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور وطن کیلئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزازات بشمول 50 ستارہ امتیاز اور12 تمغہ بسالت عطا کیے گئے’ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی قوم کا لازوال فخر ہیں ، شہدا کی عزت اور قربانی ہر پاکستانی کے لیے مقدس امانت ہے ، مادر وطن کا امن و امان شہدا کی عظیم قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا مرہون منت ہے’ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کی آپریشنل تیاری اورغیر متزلزل عزم کو بھی سراہا

X