LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (سہ پہر) معروف سماجی شخصیت سابق نگران صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ اعجاز علی خان درانی کی رہائش گاہ پر 17 مئی کو ’یومِ جشنِ مسرور‘ بھرپور طریقے سے منانے کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

ہری پور (سہ پہر) معروف سماجی شخصیت سابق نگران صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ اعجاز علی خان درانی کی رہائش گاہ پر 17 مئی کو ’یومِ جشنِ مسرور‘ بھرپور طریقے سے منانے کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شریک سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ قاضی محمد اسد کی خصوصی شرکت تھی ، جنہوں نے پروگرام کی کامیابی کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا،
اجلاس میں 17 مئی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،اور مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، قاضی اسد نے کہا کہ ایسی تقاریب عوامی سطح پر خوشیاں بانٹنے اور اتحاد و یگانگت پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اعجاز علی خان درانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا، کہ جشنِ مسرور کو ہری پور کی روایات کے مطابق شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔
شرکاء اور مشاورت:
اجلاس میں علاقے کی دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پروگرام کو منظم بنانے کے لیے مختلف تجاویز دیں جن پر اتفاق رائے کیا گیا۔
عشائیہ:
مشاورتی عمل کے بعد میزبان اعجاز درانی کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے کے دوران بھی تقریب کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو جاری رہی۔ آخر میں تمام شرکاء نے 17 مئی کے پروگرام کی کامیابی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا،

X