LOADING

Type to search

پاکستان

گوجرانوالہ (سہ پہر) ریجن سیف سٹی اتھارٹی کے انچارج ایس پی عرفان الحق سہلریا سے اجداد میڈیا گروپ کے وفد کی ملاقات

گوجرانوالہ (سہ پہر) گوجرانوالہ ریجن سیف سٹی اتھارٹی کے انچارج ایس پی عرفان الحق سہلریا سے اجداد میڈیا گروپ کے وفد کی ملاقات

ایس پی عرفان الحق سہلریا نے وفد کو سیف سٹی کے جدید مانیٹرنگ سسٹم، کنٹرول روم کے طریقہ کار اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے آگاہ کیا

وفد نے ایس پی عرفان الحق سہلریا کی خوش اخلاقی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہترین میزبانی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آج گوجرانوالہ ریجن سیف سٹی پراجیکٹ کے انچارج (ڈائریکٹر آپریشنز) ایس پی عرفان الحق سہلریا سے ان کے دفتر میں اجداد میڈیا گروپ کے وفد نے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں چیئرمین اجداد میڈیا گروپ ملک محمد اکرام، چیف ایڈیٹر “اجداد” و جوائنٹ سیکرٹری پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ملک شہزاد چشتی اور صحافی سعد کھوکھر شریک تھے۔
اس موقع پر گوجرانوالہ ریجن میں سیف سٹی پراجیکٹ، جدید کیمروں کے ذریعے شہریوں کے تحفظ، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی عرفان الحق سہلریا نے وفد کو سیف سٹی کے جدید مانیٹرنگ سسٹم، کنٹرول روم کے طریقہ کار اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی فوری نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر ملک شہزاد چشتی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ نظام گوجرانوالہ میں امن و امان کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے، جبکہ میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مثبت رابطہ معاشرے میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وفد نے ایس پی عرفان الحق سہلریا کی خوش اخلاقی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہترین میزبانی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

X