راولپنڈی (سہ پہر) راول ڈویژن پولیس کی ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 2 گینگز کے 4 افراد گرفتار
راولپنڈی (سہ پہر) اول ڈویژن پولیس کی ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 2 گینگز کے 4 افراد گرفتار،
3 مسروقہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،
رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 02 مسروقہ موٹرسائیکل،چھینی گئی رقم 33 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا،
تھانہ بنی پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 77 ہزار روپے برآمد کیے،
زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،ایس پی راول
شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول سعد ارشد