اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ آبپارہ زوالفقار علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ملزم گرفتار، 1150 گرام پوڈر برآمد
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ آبپارہ زوالفقار علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ملزم گرفتار، 1150 گرام پوڈر برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آبپارہ ذوالفقار علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کی تلاش بھی جاری ہے۔
ایس ایچ او ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔