کراچی (سہ پہر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سردار احسان الرحمان مزاری کا اعجاز خان جکھرانی کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی (سہ پہر) کراچی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بین الصوبائی کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سردار احسان الرحمان مزاری نے پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اور رکن قومی اسمبلی میر اعجاز خان جکھرانی کے جواں سال فرزند زید خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جوان بیٹے کا بچھڑ جانا والدین کے لیے ایک ناقابل بیان صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کٹھن وقت میں میر اعجاز جکھرانی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سردار احسان الرحمان مزاری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم زید خان جکھرانی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔