LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، سوشل میڈیا پر شراب کی تشہیر کرنے والا شخص گرفتار،5 بوتل شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر شراب کی تشہیر کرنے والے شخص کوگرفتار کرلیا،زیرحراست شخص سے5 بوتل شراب برآمد ہوئی، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

X