LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 24 گھنٹوں میں دھوکہ دہی سے گاڑیاں ہتھیانے والے گروہ کے دو افراد سمیت 24 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 24 گھنٹوں میں دھوکہ دہی سے گاڑیاں ہتھیانے والے گروہ کے دو افراد سمیت 24 ملزمان گرفتار پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان سے لاکھوں مالیت کی گاڑی برآمد کر لی،غیر قانونی اسلحہ کی نمائش میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف بور کے تین پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے۔ مزید کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2,083 گرام آئس،210 گرام ہیروئن، 635 گرام چرس اور شراب کی 15بوتلیں برآمد کی گئیں۔ علاوہ ازیں، مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران 12ملزمان گرفتار کیے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار-15″پر اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے جرائم کی روک تھام اور وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے اقدامات مزید مؤثر کیے جاسکیں

X