کراچی (سہ پہر) رُکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی کا اعجاز خان جکھرانی کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار
کراچی (سہ پہر) کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور رُکن صوبائی اسمبلی سندھ ڈاکٹر سہراب سرکی کا اعجاز خان جکھرانی کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااپنے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سانحے کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے لیے اولاد کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ انہوں نے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔