اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری
اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔سرچ آپریشن کے دوران 2,062 افراد،956 گھرانوں، 60ہوٹلوں، 263 دوکانیں ،732 مو ٹرسائیکلوں اور276گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ تین افغانیوں سمیت 47مشکوک افراد اور 55موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران 2,062 افراد، 956 گھرانوں ،60 ہو ٹلوں ،263 دوکانیں ،732 مو ٹرسائیکلوں اور276 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ تین افغانیوں سمیت 47 مشکوک اور 55موٹر سائیکلوں کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سیکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پر فوری اطلاع د

