LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے دو اہم رکن گرفتار

اسلام آباد (سہ پہر) راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے دو اہم رکن گرفتار۔تھانہ کورال پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چار موٹر سائیکل بر آمدکرلئے ۔ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ کورال پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چار موٹرسائیکل، موبائل فون اور چھینی گئی نقدی برآمد کرلی گی ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حکمت اللہ اور غلام حسین کے نام سے ہو ئی ہے۔ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھانہ کورال کی حدود میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آ باد میں راہزنی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کر یک ڈاﺅن جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں

X