LOADING

Type to search

تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کا معاملہ ،، بورڈ آف ریونیو سے سیاہی پر ٹیکس ختم کرنے کی درخواست

پاسپورٹ آفس کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو درخواست،سب نیوز کو دستاویزات کے مطابق پاسپورٹ آفس نے درخواست کی ہے کہ سیاہی کی امپورٹ پر ٹیکس کی ادائیگی موخر کی جائے، پاسپورٹ کی طباعت کی سیاہی 28 جولائی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، پاسپورٹ آفس 28 جولائی تک کسٹمز ڈیوٹی کی رقم کا انتظام نہیں کرسکتا، پاسپورٹ کی طباعت کی سیاہی کھیپ فوری کلیئر کی جائے،پاسپورٹ کی سیاہی کی قلت کی وجہ سے پاسپورٹ کی طباعت تاخیر کا شکار ہے، کسٹمز سے موخر ادائیگی کی بنیاد پر سیاہی کلئیر کرنے کی درخواست ہے۔پاسپورٹ کی طباعت کے لیے سیاہی کا موجودہ اسٹاک ختم ہو رہا ہے۔پاسپورٹ کی بروقت طباعت کے لیے کسٹمز تعاون کرے اور کھیپ کلئیر کی جائے۔سیاہی کی کھیپ بروقت کلیئر ہونے سے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا قومی بحران سے بچا جاسکے گا۔پاسپورٹ آفس کی 15 دنوں کے اندر کسٹمز کے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

X