LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر،نوٹسز جاری

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حق دفاع بحال کرنے کی اپیل پر سماعت 10اگست کو ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 10اگست کو سماعت کرینگے۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کردیا تھا،حق دفاع بحال کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررکھا ہے ۔

X