اسلام آباد (سہ پہر) جعل سازی اور دہوکہ دہی کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، خاتون آف لوڈ
اسلام آباد (سہ پہر) جعل سازی اور دہوکہ دہی کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، خاتون آف لوڈ
ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی
مبینہ جعل سازی میں ملوث نادیہ کنول نامی خاتون مسافر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
خاتون مسافر فلائٹ نمبر PF702 کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہی تھی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون نے امیگریشن کلیئرنس کے دوران خود کو شادی شدہ ظاہر کرتے ہوئے محمد شاہد نامی شہری کے اقامے کی دستاویزات پیش کیں۔
مشکوک دستاویزات اور بیانات کی بنیاد پر خاتون کا ریکارڈ نادرا سے تصدیق کے لیے بھجوایا گیا۔
نادرا ریکارڈ کے مطابق خاتون کی جانب سے پیش کردہ پاسپورٹ اور اقامہ غیر متعلقہ پائے گئے۔
خاتون نے مبینہ طور پر ایجنٹ کی ملی بھگت سے ایک دوسرے شخص کو اپنا شوہر ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب جانے کی کوشش کی
آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق خاتون مسافر کا اصل شوہر پاکستان میں مقیم ہے اور اس نے کبھی بیرون ملک سفر نہیں کیا۔
خاتون مسافر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ رسک پروفائلنگ ون کیٹگری کے زمرے میں آتی تھی۔
خاتون مبینہ طور پر عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے مقصد سے سعودی عرب روانہ ہو رہی تھی۔
خاتون کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے ملتان زون