اسلام آباد (سہ پہر) سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو تشکیل شدہ تنظیم کے عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی
اسلام آباد (سہ پہر) سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو تشکیل شدہ تنظیم کے عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل، سکیورٹی انتظامات، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور پولیس و تاجر برادری کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ کاروباری برادری کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ کاروباری طبقے کے مسائل کے حل اور سکیورٹی سے متعلق امور پر باہمی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس شہریوں اور کاروباری برادری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے
