LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے سکیورٹی کے فرائض پر موجود پولیس کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں موجود گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اتوار کے دن مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔اور موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔مزید ایس ایس پی آپریشنز نے گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اردگرد کے علاقوں میں تعینات نفری سمیت مجموعی سکیورٹی پلان کا معائنہ کیا، جہاں پر گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

X