LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) بھکاری خاتون کو رشوت لیکر پولیس حراست سے فرار کرانے پر کانسٹیبل افضل احمد کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج

اسلام آباد (سہ پہر) بھکاری خاتون کو رشوت لیکر پولیس حراست سے فرار کرانے پر کانسٹیبل افضل احمد کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ،کانسٹیبل کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزاء دلوائی جائے گی،ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مطابق بدعنوانی میں ملوث پولیس اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی،کوئی بھی اہلکار قانون سے بالاتر نہیں، بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی،اسلام آباد پولیس کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، وردی کی آڑ میں بدعنوانی ناقابلِ برداشت ہے، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے لئے اسلام آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں، اسلام آباد پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا، بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

X