LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت سٹی اور رورل زونز کے افسران کا انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا

اسلام آباد (سہ پہر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت سٹی اور رورل زونز کے افسران کا انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی رورل زون ذیشان علی، ایس پی سٹی زون خرم اشرف، دونوں زونز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران دونوں زونز میں امن و امان کی صورتحال، انسدادِ جرائم کے اقدامات اور افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کرنے، سابقہ ریکارڈ یافتہ، اشتہاری اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور پٹرولنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے واضح کیا کہ جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

X