اسلام آباد (سہ پہر) ڈی پی او ہری پور تیمور خان (پی ایس پی) نے تھانہ صدر کی حدود میں دو خاندانوں کے درمیان سالہا سال سے چلی آ رہی دشمنی کے خاتمے اور صلح کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے والے جرگہ منتظمین سے ملاقات کی، تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔
اسلام آباد (سہ پہر)ڈی پی او ہری پور تیمور خان (پی ایس پی) نے تھانہ صدر کی حدود میں دو خاندانوں کے درمیان سالہا سال سے چلی آ رہی دشمنی کے خاتمے اور صلح کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے والے جرگہ منتظمین سے ملاقات کی، تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔
گزشتہ روز تھانہ صدر کی حدود میں جائیداد کے تنازعے پر دو خاندانوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کو علاقہ معززین اور جرگہ منتظمین کی مخلصانہ کوششوں سے خوش اسلوبی کے ساتھ راضی نامے میں تبدیل کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں فریقین نے اپنے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگایا اور آئندہ محبت، بھائی چارے اور امن کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈی پی او ہری پور نے ڈی ایس پی صدر فیصل حفیظ اور جرگہ منتظمین کی ان مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔
وی او
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں کے درمیان صلح کروانا، دشمنی کو دوستی میں بدلنا اور انسانی جانوں کے تحفظ کا ذریعہ بننا ایک عظیم نیکی اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین عمل ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں بلکہ دیرپا امن کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پولیس معاشرے سے دشمنیوں، تنازعات اور جرائم کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ معززین اور عوام کے تعاون سے امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔
رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر ہری پور



