راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری رفیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری رفیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکرلیا،زیرحراست افراد سے5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے، کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، گینگ سرغنہ قبل ازیں موٹر سائیکل چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے،ایس پی صدر کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔