اسلام آباد (سہ پہر) فتح جنگ میں مہنگائی کے خلاف انتظامیہ کا ایکشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کے اچانک چھاپے، ناجائز منافع خوروں کو سخت وارننگ دے دی۔
اسلام آباد (سہ پہر) فتح جنگ میں مہنگائی کے خلاف انتظامیہ کا ایکشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کے اچانک چھاپے، ناجائز منافع خوروں کو سخت وارننگ دے دی۔
فتح جنگ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور ہوٹلوں میں کھانے کے معیار کی جانچ کے لیے اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود میدان میں آگئے۔
کھوڑ روڈ پر واقع فتح جنگ سبزی منڈی، سی پیک دستگیر ہوٹل اور ہوٹل معیار سمیت مختلف کاروباری مراکز کا اچانک معائنہ کیا گیا۔
دورے کے دوران سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کیے گئے، سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور دکانداروں کو واضح ہدایت کی گئی کہ عوام کو مقررہ سرکاری قیمتوں پر اشیاء فروخت کی جائیں۔ من مانے نرخ وصول کرنے والوں کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔
کارروائی کا دائرہ ہوٹلوں تک بھی بڑھایا گیا، جہاں کھانے کے معیار، صفائی ستھرائی، کچن کی حالت اور حفظانِ صحت کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ کو صاف ستھرا اور معیاری کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
چوہدری شفقت محمود نے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے اصولوں سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
تاہم معائنے کے دوران کسی کاروباری مرکز کو جرمانہ نہیں کیا گیا اور متعلقہ افراد کو سخت تنبیہ کے ساتھ اصلاح کا موقع دیا گیا۔
دوسری جانب شہریوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی اچانک کارروائی اور فیلڈ میں موجودگی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ایسی مؤثر نگرانی کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔